(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی نئی تاریخ سامنے آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق چندروز سے بھارتی میڈیا میں اداکار وں اور اداکاراؤں کی شادی کی خبریں خوب گردش میں ہیں۔ بھارتی میڈیا نے چند دن پہلے یہ دعوی کیا تھا کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور رواں سال دسمبر میں شادی کرنیوالے ہیں مگر ان کی شادی کی تاریخ تبدیل ہوگئی ہے ۔اب بھارتی میڈیا یہ دعوی کررہا ہے کہ عالیہ اور رنبیر کپورکی شادی اس سال نہیں بلکہ اگلے سال ہوگی ۔بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رواں سال دسمبر میں شادی کرنے کے بجائے اگلے سال کے شروعات میں شادی کریں گے ۔ رپورٹس کے مطابق رنبیر اور عالیہ کی شادی اگلے سال فروری یا مئی میں متوقع ہے، شادی میں تاخیر کی وجہ کورونا وائرس کی تیسری لہر ہے جب کہ رنویر اور عالیہ چاہتے ہیں کہ ان کی شادی دھوم دھام سے ہونی چاہیے اور اسی وجہ سے دونوں کورونا صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی کے بھی بھارتی میڈیا پر خوب چرچے ہیں ۔بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ دونوں اس سال کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر ۔۔۔ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری