نعمان نیاز کیساتھ تلخ کلامی ۔۔شعیب اختر کا بڑا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سرکاری ٹی وی پروگرام میں شعیب اختراورنعمان نیازمیں تلخ کلامی کےمعاملے پر وزیراطلاعات بھی متحرک ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چودھری سےایم ڈی پی ٹی وی نے ملاقات کی ۔سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی نے وزیراطلاعات کو تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ سے آگاہ کیا۔جبکہ شعیب اخترنےکمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا۔شعیب اخترنے کہا کہ میں بطوراحتجاج کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گاانہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا نعمان نیازنے ہتک آمیزرویہ اپنایا۔نعمان نیازکوہٹانے تک کمیٹی میں پیش نہیں ہوں گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری سےسابق کرکٹرویون رچرڈ اور ڈیوڈ گاور نے بھی ملاقات۔سابق عالمی کرکٹرز کا کہنا تھا کہ شو کے دوران ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔دوستانہ ماحول میں ٹرانسمیشن ہورہی تھی۔دریں اثنا وزیراعظم سےبھی سابق کرکٹرویوین رچرڈ اورڈیوڈ گاورنے ملاقات کی ۔وزیر اعظم سے ملاقات میں شعیب اخترکے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:رنبیر اور عالیہ کی شادی کب ہوگی ۔۔۔نئی تاریخ سامنے آگئی