ملک میں قتل و غارت نہیں چاہتے ۔۔۔وزیراعظم 

Nov 01, 2021 | 19:09:PM

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم ملک میں کسی قسم کی قتل و غارت نہیں چاہتے،بد امنی کا کسی کو فائدہ نہیں ہو گا۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس میں مذہبی جماعت کے احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ صورتحال کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔مذاکرات ہی مسلے کا واحد حل تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ کبھی طاقت کے استعمال اور  انتشار کا حامی نہیں رہا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے رہنماوں کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹس میرٹ پر دیئے  جائیں گے۔پارٹی رہنما آج سے ہی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی بنائی ہے، اتھارٹی توہین رسالت کے سدباب کے لیے اقدامات کرے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:نعمان نیاز کیساتھ تلخ کلامی ۔۔شعیب اختر کا بڑا مطالبہ

مزیدخبریں