(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر اپنے مرحوم والد کیلئے ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جب بھی بیرون ملک سفر پر جاتی ہیں تو اپنے پاس والد کی تصویر لازمی رکھتی ہیں۔
مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پرایک تصویر شیئر کی ہے، تصویر میں ان کے پاسپورٹ کے ساتھ ان کے والد کی ایک تصویر نظر آرہی ہے۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ ہر ایک کے لیے زندگی کے راستے مختلف ہوتے ہیں کچھ راستے بہت مشکل اور کچھ کم مشکل ہوتے ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: دبئی فلم فیئر اچیورز نائٹ، ادا کا رہ عائشہ عمر لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں
انہوں نے تصویر کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ ’وہ یہ تصویر ہر وقت اپنے ساتھ رکھتی ہیں خاص طور پر جب وہ بیرون ملک جاتی ہیں۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ ’ ان کا پاسپورٹ کے ساتھ ایک خاص رشتہ ہے۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ ’ شاید اس لیے کہ جب انہیں اپنے والد کے بارے میں معلوم ہوا تو میں پاکستان میں نہیں تھی اور اس وقت سے ملک سے باہر جاتے وقت وہ ہمیشہ خوف محسوس کرتی ہیں۔‘
انہوں نے اپنے والد کے بارے میں لکھا کہ ’وہ جانتی ہیں کہ ان کے والد انہیں دیکھ رہے ہوں گے اور جانتے ہیں کہ وہ اپنے والدکے بغیر کیسا محسوس کرتی ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: جینے لگا ہوں پہلے سے زیادہ۔۔حریم شاہ کی زبر دست پر فارمنس ،ویڈیو وا ئرل
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ لوگ ہمیں چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری زندگی چلتی ہے لیکن وہ ہمارے دل میں جانے والوں کا ایک خاص مقام ہوتا ہے۔ ‘اداکارہ نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہیں ان کے والد کی یاد ہمیشہ آئے گی اورکبھی کبھی انہیں لگتا ہے کہ وہ ان کے گلے لگ کران کے کندھے پر سر رکھ کر رہی ہیں۔‘
اداکارہ نے اپنے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اپنے والدین اوراپنے پیاروں کو وقت دیں کیونکہ جب وہ چلے جاتے ہیں تو صرف یادیں رہ جاتی ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ایمن سلیم کا زبر دست چھکا۔۔ویڈیو وائرل