سردی کی آمد آمد، محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی 

Nov 01, 2021 | 20:17:PM

(ویب ڈیسک)سردی کی آمد آمد ہے ، محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے اوقات میں ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا، بالائی خیبر پختو نخوا، شمال مشرقی پنجاب علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ کل (منگل )کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نعمان نیاز کیساتھ تلخ کلامی ۔۔شعیب اختر کا بڑا مطالبہ
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، خطہ پوٹھو ہار ، لاہور، گوجرانوالہ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ناروال ، سیالکوٹ ، منڈی بہاؤالدین میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، دیر ، کوہستان ، سوات، مردان،چارسدہ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا، کوئٹہ سمیت شمالی اضلاع میں موسم سرد ر ہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟؟پریشان کن خبر

مزیدخبریں