پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، وزیراعظم نے ایم کیو ایم کی مثال کیوں دیدی؟

Nov 01, 2021 | 22:01:PM

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم وزرا اور کور پارٹی قیادت سے نالاںنظر آئے، وزیراعظم نے ارکان سے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی معاملہ ہو آپ لوگ ایک ساتھ نظر نہیں آتے،ملکی اور سیاسی معاملات پر سب کو یک زبان ہونا چاہیے چند ہفتوں میں وزرا اور پارٹی قیادت فرنٹ فٹ پر نظر نہیں آئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کور کمیٹی ارکان کو ایم کیو ایم کی مثال دے ڈالی، مجھے یاد ہے جب میں ایم این اے تھا تو ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کیسے بولتے تھے ،ان میں سے جب کسی ایک پر بھی کوئی بات ہوتی تو وہ 18 کے 18 ارکان یک زبان ہو کر بولتے تھے ،پتہ چلتا تھا کہ کوئی معاملہ ہوا ہے اور اس کا شدید ترین ریکیشن آیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ سے عبرتناک شکست: انوشکاشرما کا ری ایکشن بھی سامنے آگیا
وزیراعظم عمران خان نے کور کمیٹی ارکان کو الیکشن کمیشن جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اعظم سواتی اور فواد چودھری کی پیشی پر آپ لوگ ان کے ہمراہ الیکشن کمیشن جائیں، وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو جلد لوکل باڈی الیکشن ڈرافٹ کابینہ سے منظور کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اگلے دس دنوں میں کابینہ سے منظور کروا کر صوبائی اسمبلی میں لائیں تاکہ ڈائریکٹ الیکشن ہو سکیں۔
ذرائع کے مطابق کور کمیٹی میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر بھی مشاورت ہوئی، وزیراعظم نے گزشتہ روز ہونے والے معاہدے پر بات کرنے سے ارکان کو روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جینے لگا ہوں پہلے سے زیادہ۔۔حریم شاہ کی زبر دست پر فارمنس ،ویڈیو وا ئرل

مزیدخبریں