(24 نیوز)ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 راﺅنڈ میں پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ (آج) نمبیبیا کے خلاف کھیلے گی ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سات بجے شروع ہوگا ۔پاکستانی ٹیم بھارت ، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دے چکی ہے ، دوسرا میچ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیشی ٹیم کے درمیان کھیلا جائیگا۔
شیڈول کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 راﺅنڈ میں پاکستان اپنا تیسرا میچ (آج) نمبیبیا کے خلاف کھیلے گی ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سات بجے شروع ہوگا پاکستان ٹیم ورلڈ کپ مہم کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرنے کے بعد تاحال ناقابل شکست ہے ،پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو اپنے پہلے میچ میں 10وکٹوں کی عبرتناک شکست دی تھی، اس کے بعد دوسرے میچ میں کیوی ٹیم کو 8 وکٹوں سے مات دی اوراپنے تیسرے میچ میں افغانستان کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سردی کی آمد آمد، محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ سپر 12 گروپ 2 میں ناقابل شکست ہے اور اپنے تین میچز جیتنے کے بعد سب سے زیادہ 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ یاد رہے کہ سپر 12 مرحلے میں ہر ٹیم پانچ گروپ میچ کھیلے گی اور دونوں گروپس سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ابوظہبی جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ14 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جینے لگا ہوں پہلے سے زیادہ۔۔حریم شاہ کی زبر دست پر فارمنس ،ویڈیو وا ئرل