حکومت نے خوشخبری سنا دی

Nov 01, 2022 | 09:57:AM

 (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے سرکای جامعات میں 5 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ لیپ ٹاپ سکیم کا آغاز 2023 سے کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد ایچ ای سی نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔ پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی 2018 میں لیپ ٹاب سکیم بند کر دی تھی۔ آئندہ سال 2023 کے آغاز میں لیپ ٹاپ ملک بھر کی جامعات کے طلباو طالبات کو میرٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔

ٹی او آرز کی تیاری کے لئے 14 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی کی سربراہی چیئرمین ایچ ای سی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کررہے ہیں۔ ایچ ای سی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ سکیم کے لئے 10 ارب کا بجٹ مختص کیا جا رہا ہے۔

یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ایم فل، پی ایچ ڈی، انڈرگرایجوایٹ(محدود تعداد کیساتھ)، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور روچوئل یونیورسٹی کے طلبہ کو بھ لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں