لاہور: رشتے سے انکار پر لڑکی اور اہل خانہ پر تیزاب سے حملہ

Nov 01, 2022 | 10:34:AM

(ویب ڈیسک) شاہدرہ کے علاقے میں ملزم رشتہ نہ دینے پر لڑکی اور اس کے اہل خانہ پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔

صوبائی دارالحکومت میں تیزاب گردی کا واقعہ شاہدرہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ملزم مشتاق مسیح نے رشتہ دینے سے انکار پر طیش میں آکر لڑکی اور اس کے گھر والوں پر تیزاب پھینک دیا۔

یہ بھی پڑھیے: ہیروئن کے کیپسول نگل کر بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام

   پولیس کے مطابق واقعے کے وقت مزاحمت کرنے پر ملزم مشتاق مسیح نے لڑکی کی والدہ نصرت بی بی، والد صادق مسیح اور 32 سالہ بھائی راشد مسیح پر بھی تیزاب پھینکا، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگیا۔

   شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائیاں شروع کردی ہیں جب کہ تیزاب گردی کا شکار بننے والے چاروں افراد کو علاج کے لیے میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں