پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کا امکان بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آسٹریلیا میں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے امکان کو مسترد کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی اور اے سی سی ایونٹس کے علاوہ کوئی سیریز کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارتی بورڈ نجی ادارہ نہیں ہیں حکومتی پالیسیوں کا پابند ہے۔
آفیشل نے کہا اگر مودی حکومت اجازات نہیں دیتی تو دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کی سیریز کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ باہمی میچز کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، دبئی میں اے سی سی میٹنگ کے دوران چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ٹرائنگولر سیریز کی تجویز دی مگر بھارتی حکومت نے رضامندی ظاہر نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،قومی ٹیم اگلے مرحلے میں جائے گی یا کراچی ائیر پورٹ آئے گی؟
گزشتہ روز میڈیا میں یہ بات گردش کررہی تھی کہ آسٹریلوی آل راؤنڈر سائمن اوڈونل نے کہا ہے کہ میلبرن اسٹیڈیم میں دونوں روایتی حریفوں کے مابین ٹیسٹ میچ کیلیے بات چیت ہورہی ہے جہاں پاکستان، بھارت اور آسٹریلیا کی ٹرائنگولر سیریز کا بھی امکان ہے جبکہ تینوں ملکوں کو شامل کرکے ون ڈے سیریز بھی ممکن ہوگی۔