عمران خان نے کل پھر خونی انقلاب کی بات کی، دھمکی میں نہیں آئیں گے: مریم اورنگزیب

Nov 01, 2022 | 11:21:AM
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے کل پھر خونی انقلاب کی بات کی، الیکشن چاہئے تھا تو جب خود اقتدار میں تھے تو اعلان کر دیتے، عمران خان کی دھونس اور دھمکی میں نہیں آئیں گے
کیپشن: مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے کل پھر خونی انقلاب کی بات کی، الیکشن چاہئے تھا تو جب خود اقتدار میں تھے تو اعلان کر دیتے، عمران خان کی دھونس اور دھمکی میں نہیں آئیں گے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 4 برس سی پیک تاخیر کا شکار رہا، نواز شریف کے وژن کے مطابق سی پیک دوبارہ شروع ہونے جا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین سی پیک آگے بڑھانے کی کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک بار پھر سی پیک کو ثبوتاز کرنا چاہتا ہے، عمران خان گالیاں اور دھمکیاں دے رہے ہیں۔