مایا علی کی زندگی یکم نومبر کوکیسے تبدیل ہو گئی ؟

Nov 01, 2022 | 11:23:AM

(ویب ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کسی تعارف کی  محتاج نہیں دوسرے اداکاروں اور شوبز شخصیات کی طرح اداکارہ بھی اپنی سرگرمیوں کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے اپنے مداحوں کے ساتھ جڑی رہتی ہیں انہوں  نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتا دیا کی ان کی زندگی یکم نومبر کو کس طرح تبدیل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مایا علی نے اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے مرحوم والد کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا۔انہوں نے لکھا کہ ’یکم نومبر، چاہے کچھ بھی ہو، یہ تاریخ میرے لیے ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے اور شاید اس تاریخ نے مجھے بھی بدل دیا ہے‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’کچھ بھی آپ کو میرے پاس واپس نہیں لاسکتا، بابا میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں، ہر روز، ہر لمحہ اور ہر گھڑی‘۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ ان کے مرحوم والد کی برسی کے موقع پر ان کے لیے ایصال ثواب کے لیے سورہ الفاتحہ پڑھیں اور انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یاد رہے کہ مایا علی کے والد کا انتقال 2016 میں ہوا تھا اور وہ ان کے انتقال کے وقت پاکستان میں نہیں تھیں۔ ان کو یاد کرتے ہوئے اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ مایا علی پاکستان کی مشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہے انہوں نے پاکستان انڈسٹری میں بطوروی جے اپنا کرئیر کا آ غاز کیا تھا اس کے بعد وہ ٹی وی اداکارہ کےطور پر کام کیا اور ان دنوں وہ فلم انڈسٹری میں بھی کام کر رہی ہیں۔ 

مزیدخبریں