ایمان علی نےاپنے شوہر کے بارے میں اہم بات بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ایمان علی آج کل اپنی آنے والی نئی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں وہ انٹرویوز بھی دے رہی ہیں۔پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکاہ ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر بابر بھٹی سے زیادہ امیر ہیں۔ایمان علی کا ہر مداح جانتا ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری میں بہت کم اور منفرد کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایمان علی نے بتایا ہے کہ اُن سے متعلق یہ تاثر غلط ہے کہ انہوں نے ایک امیر شخص سے شادی کی ہے تو اُن کے اخراجات کے مسائل حل ہو گئے ہیں، اسی لیے وہ اب شوبز میں کم کام کرتی ہیں۔ایمان علی کا بتانا ہے کہ وہ اپنے شوہر سے زیادہ امیر ہیں، انہوں نے صحیح وقت میں صحیح جگہوں پر سرمایہ کاری کی تھی جو کہ اُن کے لیے آج فائدہ مند ثابت ہوئی، انہوں نے اپنی شادی کے سب اخراجات بھی خود اٹھائے تھے۔
View this post on Instagram
ایمان علی کا اپنے ماضی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اُنہوں نے غربت بھی بہت دیکھی ہے، جتنی ہم نے غربت دیکھی شاید ہی کسی نے دیکھی ہو بچپن سے اٹھارہ سال کی عمر تک تنگ حالات دیکھے ہیں، والد (عابد علی) کے گھر اُنہوں نے لنڈے کے کپڑے تک پہنے ہیں۔
View this post on Instagram
ایمان علی نے کہا کہ میں نے بہت مشکلوں سے کام کیا ہے، میں نے اپنا خود گھر بنایا ہے، پیسے جمع کرنے پر زور دیتے ہوئے ایمان علی کا کہنا تھا کہ جب پیسے کم ہوں تو ڈیزائنر کپڑے نہ پہنیں اور نہ ڈیزائنر بیگ خریدیں۔ایمان علی کا اس شو کے دوران مزید بتانا تھا کہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جو کہ بہت کم لوگوں میں پائی جاتی ہے، اگر وہ اس بیماری میں مبتلا نہ ہوتیں تو انسٹاگرام سے ایک دن میں لاکھوں روپے کما رہی ہوتیں۔