خوبصورت رہنا چاہتے ہیں تو چہرے پر یہ پیسٹ لگائیں

Nov 01, 2022 | 11:31:AM
بے جان چہرے,کیلشیئم,پوٹاشئیم ,زنک,چاول, دہی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بے جان چہرے اور روخی روخی جلد سے آپ پریشان ہیں تو اس پیسٹ کا باقاعدگی سے استعمال کریں ۔

دہی کھانے کے جتنے فائدے ہیں اس سے زیادہ چہرے پر لگانے کے ہیں ،دہی سے بے جان چہرے پر رونق آجاتی ہے کیونکہ اس میں کیلشیئم، پوٹاشئیم اور زنک کی خوبیاں ہوتی ہیں جو تمام جلد کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی چہرے کے داغ دھبوں کو ختم کرنے میں مفید ہوتی ہے۔


سب سے پہلے کلینزنگ کرنے کے لئے آپ دہی اور لیموں کا رس اچھی طرح ملائیں اور اس کو چہرے پر لگا کر کم ازکم آٹھ منٹ تک مساج کریں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

ضرور پڑھیں : فخر سے علیحدگی کے بعد اداکارہ ثناءنے بھی خاموشی توڑ دی
اس کے لئے آپ دہی اور چاول کا آٹا ایک ایک چمچ ملائیں اچھی طرح اور چہرے پر لگائیں، اس مرحلے میں آپ دس سے پندرہ منٹ مساج کریں کیونکہ جلد کے مساموں کی صفائی اس طرح بے حد آسانی سے ہوگی۔


بیسن، دہی، ہلدی، شہد، عرقِ گلاب اور لیموں کا جوس یکجان لے لیں اور اس کو اچھی طرح مکس کرکے پیک بنائیں اور چہرے پر لگا کر بیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں بعد میں ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔