پاکستانی گلوکاروں کے نام ایک اور بڑا اعزاز

Nov 01, 2022 | 11:43:AM

(ویب ڈیسک )پاکستان کو ایک اور شاندار اعزاز حاصل ہوگیا، ملک کے دو لوک گلوکاروں کو آغا خان میوزک ایوارڈز 2022 سے نوازا گیا ہے۔اس میوزک ایوارڈ کو دنیا بھر کےقابل مسلمان گلوکاروں کو منتخب کیا جاتا ہیں اس سال اس ایوارڈ کے لیے پاکستانی گلوکاروں کو بھی نامزد کیا گیا اور انہیں یہ ایوارڈ مل گیا جس سے پاکستان کا نام ایک بار پھر دنیا بھر میں مقبول ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجابی فوک گلوکار سائیں ظہور کو صوفی گائیکی پر اور خیبرپختونخوا کی پشتون فوک گلوکارہ زرسانگا کو قبائلی پشتون موسیقی زندہ رکھنے پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔اس ایوارڈ کے لیے دنیا بھر کے 40 ممالک سے 400 مسلمان موسیقاروں کو مختلف کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ آغا خان میوزک ایوارڈز کا انعقاد ہر تین سال بعد کیا جاتا ہے جس میں مسلمان موسیقاروں کی خدمات، موسیقی میں غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں اور  ان کے عزم کو سراہا جاتا ہے۔

مزیدخبریں