برطانیہ کا پاکستان میں سات بڑے منصوبے شروع کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )برطانیہ نے پاکستان کے لیے موسمیاتی مالی تعاون بڑھانے کے اقدام کے تحت ابتدائی منصوبوں کا اعلان کر دیا۔
برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان بھر سے کم کاربن کے سات جدید منصوبے کلائمیٹ فنانس ایکسلریٹر (CFA) منصوبوں کے پہلے گروپ کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان کے لیے پہلے اقدام میں 50 سے زیادہ درخواستوں میں سے 7 منصوبوں کا انتخاب ہوا، منتخب کردہ پراجیکٹس آلودگی میں کمی، روزگار کے مواقع، توانائی تک رسائی، موثر ویسٹ مینجمنٹ، ای-موبلٹی، اور صنفی مساوات اور سماجی شمولیت کی کوششوں کی حمایت کے ذریعے پاکستان بھر کی کمیونٹیز کو فائدہ پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ضرور پڑھیں :ٹیلر سوئفٹ نے موسیقی کی دنیا کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا
تمام منصوبوں کو فروری 2023ء میں کلیدی تعاون فراہم کیا جائے گا۔ہر منصوبے میں انفرادی ضروریات، مالی، تکنیکی، صنفی مساوات، سماجی شمولیت کے نقطہ نظر سے ہر پروجیکٹ کا تجزیہ شامل کیا گیا ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہیں۔
کلائمیٹ فنانس ایکسلریٹر موسمیاتی مالیات تک رسائی اور پیرس معاہدے کے تحت اس کی قومی سطح پر طے شدہ شراکت میں ترجیحات کو پورا کرنے میں پاکستان کی مدد کرنے کے لیے برطانیہ کی حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے۔