فیروز خان نےعلیزے سلطان کے خلاف نئی درخواست دائر کر دی

Nov 01, 2022 | 15:02:PM
فائل فوٹو
کیپشن: فیروز خان اور علیزے کے درمیان بچوں کی حوالگی، اخراجات سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کے خلاف عدالت میں نئی درخواست دائر کر دی ہے۔کراچی فیملی کورٹ شرقی میں فیروز خان کی بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے فیروز خان کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی نئی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔عدالت نے اخرجات سےمتعلق درخواست کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی اورعدالت نے بچوں کی حوالگی سے متعلق درخواست 29 نومبر تک ملتوی کردی۔

وکیل فیروز خان فائق جاگیرانی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ علیزے نے جھوٹے دستاویزات عدالت میں جمع کروائے، علیزے نے تھانے میں کوئی بھی درخواست نہیں دی تھی اورعلیزے نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

   فیروز خان کےوکیل نےموقف اختیار کیاکہ  عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش پر علیزے کے خلاف کارروائی کی جائے ،جس کے جواب میں علیزے کے وکیل نے کہا کہ ہم نے خود کہا تھا کہ تھانے میں کوئی دستاویزات جمع نہیں کروائے، کیوں کہ علیزے اس وقت بھی فیروز خان کے نکاح میں تھی۔بچوں کے مستقبل اور اپنی شادی بچانے کیلئے علیزے نے تھانے میں کوئی درخواست دائر نہیں کی تھی۔

آخر میں فیروز خان کے وکیل نے بچوں سے دادا دادی کے ملنے کی بھی درخواست بھی دائر کردی۔