(24 نیوز)ادارہ شماریات نے مہنگائی رپورٹ جاری کردی، ایک ماہ مہنگائی کی شرح 26.5 فیصد ہوگئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 26.5 فیصد ہوگئی۔ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں مہنگائی میں 4.71 فیصد اضافہ ہوا ۔جولائی سے اکتوبر تک مہنگائی کی شرح 25.49 فیصد رہی جبکہ چار ماہ میں شہروں میں مہنگائی میں 23.9 فیصد اضافہ ہوا اوردیہاتوں میں مہنگائی 27.8 فیصد ہوگئی۔
اکتوبر میں بجلی 89.5 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر بجلی 24.95 فیصد مہنگی ہوئی
ایک ماہ میں پیاز 67.73 اور ٹماٹر 40.7 فیصد مہنگے ہوئےاس دوران پھل 10.98, چائے 9.8 اور سبزیاں 9.5 فیصد مہنگی ہوئیں ۔ایک سال میں ٹماٹر 219.3 ، پیاز 165.6 فیصد مہنگے ہوئے اورسالانہ بنیادوں پر موٹر فیول 64.8 ، اسٹیشنری 44.5 فیصد اور ٹرانسپورٹ 41 فیصد مہنگی ہوئی ۔