چورکی مالک سے معافی وائرل،چورکون تھا؟

Nov 01, 2022 | 16:23:PM

(ویب ڈیسک )کیا کبھی چور کو چوری کرنے کے بعد اسی فرد سے تحریری معافی مانگتے دیکھا ہے؟ اگر نہیں دیکھا تو یہ دلچسپ واقعہ  آپ  کو بتانے کے لیے ہیں۔ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے زوئیلی تھکسو نامی صارف کی بھیجی گئی ای میل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق زوئیلی دراصل وہ شخص ہے جس نے لیپ ٹاپ چوری کرنے کے بعد اس کے مالک سے معافی کی درخواست  بذریعہ ایل میل بھیجی۔

چور نے ای میل میں لکھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ میں نے گزشتہ روز آپ کا لیپ ٹاپ چوری کیا، مجھے اپنی ضروریات کیلئے پیسوں کی ضرورت تھی لیکن میں نے دیکھا کہ آپ لیپ ٹاپ میں ریسرچ پروپوزل میں مصروف تھے جسے  ای میل میں  اٹیچڈ کردیا ہے، اگر اس کے علاوہ آپ کو کسی فائل کی ضرورت ہے تومجھے بروز پیر 12 بجے سے پہلے بتادیں کیوں کہ میں  اس لیپ ٹاپ کو بیچنے کے لیے کسٹمر کی تلاش میں ہوں‘۔ 

صارف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ میرا لیپ ٹاپ چوری کے بعد  یہ ای میل مجھے  میری ہی ای میل استعمال کرتے ہوئے بھیجی گئی ہے جس کےلیے میرے ملے جلے جذبات ہیں‘۔

سوشل میڈیا پر چور کی ای میل وائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے چور کی حمایت میں ٹوئٹس کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں