لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 392 ہے جو کہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
لاہور پنجاب کا صوبائی دارالحکومت اور پاکستان کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے۔آئی کیو ایئر کے مطابق، لاہور میں اس وقت ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 392 ہے، جو کہ بھارتی دارالحکومت دہلی سے پانچ پوائنٹ زیادہ ہے، جس کا AQI 387 ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے لاہور شہر کی فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے۔عوام کو چاہئے کہ احتیاط کریں باہر ماسک پہنیں، گھر کے اندر ایئر پیوریفائر کا استعمال کریں ، کھڑکیاں بند رکھیں اور بیرونی ورزش سے گریز کریں۔