دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں کون سے پاکستانی شامل ہیں؟

Nov 01, 2022 | 17:33:PM

(ویب ڈیسک) رائل اسلامک سٹریٹجک سٹڈیز سنٹر (RISSC) نےفہرست میں 25 پاکستانیوں کو نامزد کیا ہے جن میں سابق وزیر اعظم  عمران خان، چیف آف آرمی سٹاف  جنرل قمر جاوید باجوہ اور ملالہ یوسفزئی بھی شامل ہیں۔

پاکستانی شخصیات میں عمران خان اور ملالہ یوسفزئی کو  اعزازی ٹاپ 50 فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی ان کا نام اپنے اپنے شعبوں میں سرفہرست ہے۔تمام 25 پاکستانیوں میں سے معروف اسلامی اسکالر جسٹس شیخ محمد تقی عثمانی کو دنیا کے چھٹے بااثر ترین مسلمان قرار دیا گیا ہے جب کہ دعوت اسلامی کے بانی رہنما شیخ محمد الیاس عطار قادری 50ویں نمبر پر ہیں۔ 

پاکستانی بااثر مسلمانوں کی سیاسی فہرست میں جنرل قمر جاوید باجوہ، پی ٹی آئی کے چیئرمین، عمران خان، اور مسلم لیگ (ن)  کے نواز شریف اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فہرست میں گلوکارہ عابدہ پروین اور آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں