فسادیوں اور انتشار پھیلانے والوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے، رانا ثناءاللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ فسادیوں اور انتشار پھیلانے والوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ وہ لوگ ہیں جو اس فتنہ کی وجہ سے گمراہ ہو چکے ہیں، یہ لانگ مارچ 7 سے 8 ہزار لوگوں سے شروع ہوا اور آج مارچ میں ٹوٹل پانچ سے 7 سو لوگوں تک محدود ہوکرہ گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنا اور لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جسے ہم بھرپور طریقے سے پورا کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ مسلح جتھے لے کر اسلام آباد پر حملہ آور ہورہے ہیں جس کا اعلان علی امین گنڈا پور اسلحہ نے خود کیا ہے تاہم ہم فساد کرنے اور انتشار پھیلانے والوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے اور انھٰن آ ہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بے شرم انسان روز کہتا ہے کہ میرے ساتھ عوام کا سمندر ہے، پہلے چوکی دار کی تنخواہ بند کرنے کی بات کرتے ہو اور 10 منٹ بعد چوکی داروں کے پاو¿ں پڑے ہوتے ہو۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب بھی چاہیے مذموم فسادی ایجنڈے کو چھوڑے اور سیاسی جماعتوں میں بیٹھے، پاکستان کو اس وقت اتفاق کی ضرورت ہے نفاق کی نہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ احساس پروگرام میں جب انکوائری ہوگی تو تمہاری بے ضابطگیاں منظر عام پر آئیں گیں جس پر تم خلاف قانونی کاروائی سے بچ نہیں پاوگے۔