پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

Nov 01, 2022 | 17:59:PM
پیٹرولیم مصنوعات , قیمتوں , اضافے , فیول پرائس کمیٹی, متحدہ عرب امارات
کیپشن: پیٹرول پمپ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے ماہ نومبر کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق فیول پرائس کمیٹی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق  آج سےہوگا، ڈیزل کی نئی قیمت 3.98 فی لٹر ہوگئی جو کہ تقریباً 240 پاکستانی روپے بنتے ہیں،  پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سپر پٹرول فی لٹر 3.32 درہم، اسپیشل پٹرول 3.20 درہم اور ای پلس 91 پٹرول 3.13 فی لٹر ہوگیا یعنی پاکستانی روپوں میں 200 روپے فی لٹر پیٹرول ہوگیا۔ 

 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات میں پٹرول کی قیمت میں 28 فلوس فی لٹر کمی کی گئی تھی جبکہ ستمبر اور اگست میں بھی 12 سے 14 فیصد کمی کی گئی تھی،  100 فلوس کا ایک درہم بنتا ہے۔ 

متحدہ عرب امارات میں ہر ماہ کے آخری ہفتے میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمتوں کا تعین سرکاری سطح پر کیا جاتا ہے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امارات میں سردیوں کے موسم پیٹرولیم مصنوعات میں مزید اضافہ ہوگا۔

 دوسری جانب قطر نے مسلسل چوتھے ماہ بھی پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے، وہاں پیٹرول کی قیمت 2.10 قطری دینار فی لٹر ہے جو پاکستانی روپوں میں 128 روپے بنتے ہیں۔