جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تقرر کی سفارش

Nov 01, 2022 | 18:28:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ, چیف جسٹس , تقرری , معاملہ
کیپشن: جسٹس عامر فاروق(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کا معاملہ،چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس ختم ہو گیا۔ 

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تقرر کی سفارش کر دی، جسٹس عامر فاروق کے نام کی سفارش متفقہ طور پر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی بطور جج سپریم کورٹ تقرر کی سفارش کی جاچکی ہے۔