(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کا معاملہ،چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس ختم ہو گیا۔
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تقرر کی سفارش کر دی، جسٹس عامر فاروق کے نام کی سفارش متفقہ طور پر دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی بطور جج سپریم کورٹ تقرر کی سفارش کی جاچکی ہے۔