یو ٹیوب نے صارفین کےلیےبڑی سہولت متعارف کروا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )یوٹیوب میں اسٹریمنگ سروسز کی آمد ہورہی ہے اور کمپنی کی جانب سے ایک نیا فیچر پرائم ٹائم چینلز متعارف کرایا گیا ہے، جس سے 30 سروسز کے شوز اور فلموں کو گوگل کی زیرملکیت ویڈیو شیئرنگ سروس میں دیکھنا ممکن ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے اپنے پلیٹ فارم کو اسٹریمنگ سروسز کی مارکیٹ کے لیے بہترین ذریعہ قرار دیا جارہا ہے، جہاں صارفین پہلے ہی ان سروسز کے ٹریلرز مفت دیکھ سکتے ہیں اور وہاں ہی ان سروسز کی سبسکرائپشن کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔یوٹیوب کے ساتھ 35 اسٹریمنگ سروسز نے شراکت داری کی ہے اور ہر سروس کسی یوٹیوب چینل کی طرح ہی کام کرے گی۔ان کے چینل کے ہوم پیج پر فلمیں اور ٹی وی سیکشن یوٹیوب ایپ میں نظر آئیں گے جبکہ سرچ رزلٹ یا دیگر ذرائع سے بھی مواد تک رسائی ممکن ہوگی۔
اگر آپ اس سروس کے سبسکرائبر ہوں گے تو ویڈیوز میں واچ ناؤ کا بٹن ہوگا جبکہ سبسکرائبر نہ ہونے پر 'پے ٹو واچ' کا آپشن نظر آئے گا۔اس سروس کا آغاز یکم نومبر سے امریکا میں کیا گیا ہے۔یوٹیوب کے مطابق موجودہ عہد میں اسٹریمنگ سروسز بہت زیادہ پیچیدہ ہوگئی ہیں اور ہماری سروس ان تک رسائی کو سادہ بنادے گی۔یوٹیوب کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ خیال کی جاتی ہے اور اس پلیٹ فارم سے اسٹریمنگ سروسز کی سبسکرپشن میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔
یوٹیوب کی جانب سے اس حوالے سے 2021 سے کام کیا جارہا تھا اور اب جاکر اس سروس کو متعارف کرایا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق عالمی سطح پر اس حوالے سے آگے بڑھنے کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں خاص طورپر ان مقامات پر جہاں اسٹریمنگ سروسز کے لیے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر بہت مشکل ہے۔