(24نیوز) 24نیوز کی پبلک پولنگ کے مطابق لانگ مارچ کے دوران خاتون صحافی کی ہلاکت کے بعد 54% لوگوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لانگ مارچ جاری رکھنا چاہئے جبکہ 46% لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کو لانگ مارچ ختم کر دینا چاہئے۔
عمران خان کی لانگ مارچ کے دوران نجی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی عمران خان کے کنٹینر سے گر کر حلاک ہو گئیں جس کے بعد عوام کی جانب سے سوالات اٹھ رہے تھے کہ کیا اس حادثے کہ بعد عمران خان کو لانگ مارچ جاری رکھنا چاہئے یا ختم کردینا چاہئے۔ جس پر 24نیوز نے عوامی رائے جاننے کے لئے پبلک پولنگ کی جس میں د 54% لوگوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لانگ مارچ جاری رکھنا چاہئے جبکہ 46% لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کو لانگ مارچ ختم کر دینا چاہئے۔