سی ٹی او لاہورسمیت 6 افسران کے تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سی ٹی او لاہورسمیت 6 افسران کے تبادلے کر دئے گئے۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کو ایس ایس پی ڈسپلن لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ منتظر مہدی نے 04 جون 2021 کو بطور سی ٹی او لاہور کا چارج سنبھالا اور 01 سال 04 ماہ 28 یوم تک سی ٹی او لاہور کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ انھوں نے اپنی تعیناتی کے دوران ٹریفک ریگولیشن میں نئی جدت لے کر آئے اور شہریوں کی سہولت و آسانی کےلئے بیشتر مفید اصلاحات کیں۔ منتظر مہدی نے نوکری پیشہ افراد کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سمارٹ لائسنسنگ 24/7 اور خواتین کے پہلے ڈرائیونگ سینٹر کا افتتاح کیا تھا۔