پاسپورٹ کے حصول کےلئے آن لائن فیس ادائیگی کے لئے ایپ متعارف

Nov 01, 2022 | 19:31:PM
پاسپورٹ کے حصول کےلئے آن لائن فیس ادائیگی کے لئے ایپ متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاسپورٹ کے حصول کے لئے آن لائن فیس ادائیگی کی سہولت کا آغا ز کردیا گیا ہے۔ پاسپورٹ حصول کے خواہشمند افراد کو اب فیس ادائیگی کے لئے بینک کی لمبی لائن میں لگنے کے بجائے آن لائن فیس کی ادائیگی کر سکیں گے۔اب پاسپورٹ کے درخواست گزار بذریعہ موبائل ایپ اورویب پورٹل آن لائن فیس ادا کر سکیں گے ۔ پاسپوڑٹ کے حصول کے لئے آن لائن فیس ادائیگی کے لئے متعارف کرائی گئی ایپ میں فیس ادائیگی کے لئے تمام مراحل کا سہل طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے تاہم یہ ایپ صارفین گوگل پلے اسٹور سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں ۔ پاسپورٹ دفاتر اور متعلقہ قومی بینک کی برانچوں میں درخواست گزاروں کی رہنمائی کے لئے بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔ شہری بینک کی لمبی لائنوں میں لگنے کے بجائے گھر بیٹھے فیس ادائیگی کے بعد اپنی تصویر اورکوائف اندراج پر مبنی کارروائی مکمل کرا سکتے ہیں ۔ ایپ کے ذریعے بینک اکاونٹ،اے ٹی ایم،جازکیش،ایزی پیسہ،ون لنک کے ذریعے فیس کی ادائیگی کی جا سکتی ہے اور
آن لائن فیس ادائیگی نا قابل واپسی اور ناقابل انتقال قرار دی گئی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی