(24 نیوز) عمران خان لانگ مارچ میں پولیس کی موبائلز ، وینز و دیگر گاڑیاں بڑی تعداد میں شریک ہیں جس وجہ سےحقیقی آزادی مارچ ایک پولیس پریڈ کا منظر پیش کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سرکار کی جانب سے لانگ مارچ میں عمران خان کو سرکاری پروٹوکول دیا جا رہا جس وجہ سے چالیس سے زائد پولیس کی گاڑیاں لانگ مارچ میں شریک ہیں۔مارچ کے روٹ پر بھی مختلف مقامات پر پولیس کی گاڑیاں بڑی تعداد میں تعینات ہے۔