(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے باسیوں کو خوشخبری سنادی، ٹوئٹر پر وزیر ٹرانسپورٹ اور اطلاعات شرجیل انعام میمن نے حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کی بسوں کی تصاویر شیئر کیں۔
اپنے پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا کہ آج ہم نے حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کیلئے ٹیسٹ ڈرائیو کا آغاز کیا ہے،انہوں نے بتایا کہ انشاء اللّٰہ اس ماہ کے آخر میں ہم عوام کیلئے مناسب بس سروس شروع کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، سندھ حکومت کا محکمہ ٹرانسپورٹ شہریوں کو بہترین ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے پر توجہ دے رہا ہے،لوگوں کو دوران سفر سہولیات فراہم کرنا ذمہ داری ہے۔