(عبدالجبار ابڑو) شکار پور میں سرکاری سکول 35 سال سے بنیادی سہولیات سے محروم ہونے پر اساتذہ اور علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں۔
سکول کی عمارت اور فرنیچر نہ ہونے پر مستقبل کے معماروں، استاتذہ اور علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے، شکارپور کے نواحی گاؤں گل محمد جتوئی میں سرکاری سکول 35 سال سے بنیادی سہولیات سے محروم ہے، طلبہ وطالبات سکول کی عمارت اور فرنیچر نہ ہونے پر کھلے میدان میں زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتےہیں، مظاہرین کا حکومت سے سکول میں سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے ستائےعوام کیلئے بڑی خوشخبری
سکول ہیڈ ماسٹر کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ پرائمری سکول گل محمد 1988 میں منظور ہوا مگر عمارت آج تک نہ مل سکی، 35 سال سے بچے گرمی ہو یا سردی کھلے میدان میں تعلیم حاصل کررہے ہیں، سکول کی عمارت کی تعمیر کے کیے متعدد بار ضلع انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کو درخواست دی۔
ہیڈ ماسٹر کا مزید کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کی بے حسی کے باعث 200 سے زائد طلبہ طالبات زمین پر بیٹھ کر درختوں کی چھاؤں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں، کچے کا علاقہ ہونے کے باعث کبھی کوئی سرکاری ٹیم وزٹ پر نہیں آتی۔