(24نیوز)چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے سعودی عرب کے دورے میں اعلیٰ سعودی عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔
ترجمان کے مطابق نیول چیف کی سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے ملاقات ہوئی ہے،نیول چیف کی کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللّٰہ الغفیلی سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں، جوائنٹ کوآرڈینیشن اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا،سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کے دورے سے پاک سعودی دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فورسز کی پناہ گزین کیمپ پر بمباری، مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید