(سعید احمد سعید، عثمان خان)پی آئی اے کا متاثرہ فلائٹ آپریشن ایندھن کی فراہمی بہتر ہونے سے تیزی سے بحالی کی طرف گامزن ہو گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے آج لاہور سمیت دیگر ائیرپورٹس سے 61 پروازیں آپریٹ کرے گی،پی آئی اے کا اندرون و بیرون ملک آپریشن90 فیصد بحال ہونا شروع ہوگیا ہے،پی آئی اے نے بدھ کو مجموعی طور پر 51 پروازوں کے ذریعے مسافروں کی آمد وروانگی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: گیس لیک ہونے سے 24 افراد کی حالت تشویشناک،ہسپتال منتقل
ترجمان کا کہنا ہے کہ پروازوں میں بیشتر تعداد بین الاقوامی فلائٹس تھیں،چھوٹے سیکٹر کی پروازوں کی روانگی بھی ممکن بنائی گئی۔
دوسری جانب وزارت مذہبی امور کی جانب سے پی آئی اے کو 550 ملین روپے مل گئے،وزارت مذہبی امور حکام نے 550 ملین روپے کا چیک قومی ایئر لائن کے نمائندے کے حوالے کردیا۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج اپریشن کی مد میں پی ائی اے کو یہ رقم( 550 ملین روپے) ادا کرنی تھی،سیکرٹری کا عہدہ خالی ہونے کے باعث وزارت مذہبی امور فضائی کمپنیوں کو رقم ادائی نہیں کرپارہی تھی۔
وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کی مد میں 95 فیصد رقم ادا کر دی تھی، پانچ فیصد کی ادائی باقی تھی۔