(فرزانہ صدیق) اڈیالہ جیل سے رہائی پانے والے پی ٹی آئی ورکرز کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ۔
اڈیالہ جیل سے رہائی پانے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ورکرز کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا، غلام حسین اور محمد کاشف نامی پی ٹی آئی ورکرز کو انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1 کے احکامات پر رہا کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک گیر گرینڈ آپریشن کا آغاز
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف 9 مئی واقعات پر تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج ہے، پی ٹی آئی ورکرز کی رہائی کے بعد پنجاب پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا ہے، ورکرز کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔