’صلاح الدین ایوبی‘آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایک بار پھر’صلاح الدین ایوبی‘منظر آگیا ۔
ترکیہ اور پاکستان کے نجی پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک سے بنایا جانے والا تاریخی ڈرامہ 'صلاح الدین ایوبی' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا لیکن حیران کن طور پر اس میں کسی پاکستانی اداکار کی جھلک نہیں دکھائی گئی۔
یہ ٹریلر ترکیہ کے چینل ٹی آر ٹی کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کیا گیا ہے جس میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار نبھانے والے اداکار اغور غنيش (Uğur Güneş) کو صلیبیوں سے جنگ کرتے دکھایا گیا۔
ٹریلر میں بیت المقدس (یروشلم) اور اس پر مسلط ہونے والی جنگوں سے متعلق کرداروں کو بات کرتے دکھایا گیا ہے، اس مختصر دورانیے کے ٹریلر میں تمام ترک اداکار ہی ہیں۔