گوگل کا ’’انکل سرگم اور ماسی مصیبتے‘‘ کا ڈوڈل

Nov 01, 2023 | 12:30:PM
گوگل کا ’’انکل سرگم اور ماسی مصیبتے‘‘ کا ڈوڈل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن’’ گوگل‘‘ نے فاروق قیصر کی سالگرہ پر   انکے مزاحیہ کردار’’ انکل سرگم‘‘’’ ماسی مصیبتے ‘‘کا ڈوڈل لگادیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  ڈوڈل فاروق قیصر کے پاکستان ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے معروف شو ’’کلیاں‘‘  کے کردار ’’انکل سرگم   اورماسی مصیبتے ‘‘ کے سکیچز پر مشتمل ہے ،فاروق قیصر اور ا ن کا کردار انکل سرگم ایک دوسرے میں مدغم ہوچکے تھے اور فاروق قیصر کو انکل سرگم ہی کے نام سے جانا جاتا تھا۔

فاروق قیصر 31 اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، میٹرک پشاور سے، ایف اے کوئٹہ سے اور گریجویشن نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے کیا۔ پھر فائن آرٹس ہی میں ماسٹرز ’’رومانیہ‘‘ سے کیا جبکہ1999ء میں کیلی فورنیا، امریکا سے ماس کمیونیکیشن میں بھی ماسٹرز کیا۔

 1970ء کے اوائل میں نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے گریجویشن کے بعد فنی زندگی کا آغاز کیا، فن کار، صحافی، ٹی وی شو ہدایت کار، کارٹونسٹ، اسکرپٹ رائٹر، مصنف اور صوتی اداکار تھے،انہوں نے اپنی کامکس کتابوں کی وجہ سے بھی شہرت حاصل کی۔

فاروق قیصر کی بنیادی وجہ شہرت ان کا مزاحیہ کردار ’انکل سرگم‘ ہے جو پہلی بار 1976ء میں بچوں کے اُردو زبان کے پروگرام ’’کلیاں‘‘ میں ادا کیا گیا، کارٹونسٹ اور اخباری کالم نگاربھی رہے۔

فاروق قیصر 1993ء میں صدرِ پاکستان  کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازے گئے،14 مئی 2021ء کو انتقال کرگئے۔