سینیٹ اجلاس، ا سرائیلی مظالم اور فلسطین کے حق میں قرار داد منظور

Nov 01, 2023 | 12:46:PM

(24 نیوز ) چیئر مین سینٹ  کے زیرصدارت  سینیٹ اجلاس میں اسرائیلی مظالم اور  فلسطین کے حق میں قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی ،قائد ایوان سینیٹر اسحا ق ڈار نےقرارد داد پیش کی ، قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے،غزہ میں خوراک ،پانی اور ادویات کی فراہمی فوری بحال کی جائے ، نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے بعد فلسطینی ظلم کا شکار ہیں،فلسطین میں 200سکول،ایک لاکھ ہزار گھروں کوتباہ کر دیا گیا، غزہ ایک قبرستان کا منظر پیش کر رہا ہے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے غزہ پر اسرائیل کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی بھرپور مذمت کی ہے ،سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ گزشتہ روز پناہ گزینوں کے جبالیا کیمپ پر شدید بمباری کی گئی ہے، اسرائیل کی بمباری سے سیکڑوں شہری شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل فراموش واقعہ ہے، پوری دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور جنگ بندی کیلئے دنیا کردار ادا کرے۔

مزیدخبریں