عمران خان کے وکلاء کا اپنے بیان سے یو ٹرن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل آفتاب باجوہ گزشتہ روز دیئے گئے اپنے بیان سے مکر گئے۔
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل آفتاب باجوہ گزشتہ روز دیئے گئے اپنے بیان سے یو ٹرن لے لیا، انہوں نے گزشتہ روز دیئے گئے اپنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے ساتھ خان صاحب کی بات ہوئی اور انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کو زہر دیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتاری، اڈیالہ جیل سے بڑی خبر آ گئی
اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ ان کو خان صاحب کی بات سمجھنے میں غلطی ہوئی، لہٰذا میرے کل دیئے ہوئے پیغام کو اس طرز میں لیا جائے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سلو پوازنگ کا خدشہ ہے۔
عمران خان کاوکیل آفتاب باجوہ24گھنٹے کےاندرہی اپنےدئیےہوئےبیان سےمکرگیا
— Ch Mubeen Gujjar (@CMMobeen) October 31, 2023
صبح کہتاہےکہ عمران خان نےہمیں بتایاکہISI والےمن مانی کررہےہیں مجھےگھرکاکھانانئ دیاجارہامجھےسلوپوائزنگ دےرہےہیں شام کو کہتاہےکہ نہیں مجھےسننے اورسمجھننےمیں غلطی لگی خان نےکہاتھاکہ مجھےزہردینےکی کوشش کیجاسکتی ہے pic.twitter.com/BrpJ7gU0dy
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو زہر دیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو زہر دئیے جانے کا خدشہ ہے۔
سابق وزیراعظم کے وکیل شیراز احمد رانجھا نے مزید کہا کہ کل آفتاب باجوہ نے جو بیان دیا اسکی تردید بھی کر دی ہے، ان کو کل سمجھنے میں فرق لگا تھا ،چیئرمین پی ٹی آئی پر 2 مرتبہ قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے اس لئے ان کو خدشہ ہے کہ سلو پوازنگ دی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آفتاب باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں جوتوں کے ذریعے سلو پوازنگ کیا جا رہا ہے، ان کو گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا، ان کی جان کو خطرہ ہے، پہلے بھی ان پر قاتلانہ حملے ہوئے ہیں۔