انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ وِلی کا ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) سینٹرل کنٹریکٹ کا مسئلہ یا کچھ اور ؟انگلینڈ کے اہم فاسٹ بولر ڈیوڈ وِلی نے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ وِلی کو انگلینڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا اور وہ ورلڈ کپ کھیلنے والے واحد انگلش کرکٹر ہیں جنہیں سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا تھا جبکہ چند دن پہلے انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے 29 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیئے تھے۔اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے حوالے سے 33 سالہ ڈیوڈ وِلی نے کہا ہے کہ" بچپن سے صرف انگلینڈ کے لیے کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھا، ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لینے کا وقت آگیا ہے، واضح رہے کہ ڈیوڈ وِلی نے 70 ون ڈے اور 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔