( وقاص عظیم)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری ،یوٹیلیٹی اسٹورز نےمختلف برانڈز کا گھی اورکوکنگ آئل سستا کردیا۔
ذرائع کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کی کمی کردی گئی ،کوکنگ آئل بھی فی لیٹر7 روپے سستا کردیا گیا،گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کااطلاق آج سے ہوگا۔
کمی کافائدہ سب سےزیادہ کراچی زون کے صارفین کو ہوگا ،کراچی زون کیلئےگھی اور کوکنگ آئل کی نئی قیمت کم مقرر کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: خریداروں کیلئے خوشخبری،سوناسستا ہو گیا
دوسری جانب ادارہ شماریات نے ماہ اکتوبر کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی میں ایک اعشاریہ صفر آٹھ فیصد اضافہ ہوا ،اکتوبر 2023 میں مہنگائی کی شرح 26.89 فیصدرہی ،جولائی سے اکتوبر تک مہنگائی کی شرح 28.48 فیصد رہی ،اکتوبر میں شہروں میں مہنگائی میں 1.07 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دیہاتوں میں مہنگائی میں 1.10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،ایک ماہ میں پیاز 38.7 سبزیاں 17.7 اور پھل 6.4 فیصد مہنگے ہوئے ،اکتوبر میں انڈے 6 فیصد اور آلو 3.72 فیصد مہنگے ہوئے ،ایک ماہ میں بجلی چارجز 8.2 اور میرج ہال کرایہ 5.4 فیصد بڑھ گیا ،سالانہ بنیادوں پر مصالحہ جات 84.5 فیصد مہنگے ہوئے ۔
چینی اور چاول کی بات کی جائے تو ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں چینی 69.9 ، آٹا 63.3 چاول 62.2 فیصد مہنگے ہوئے ،ایک سال میں لوبیا 56.8 ، چائے 54.9 اور آٹا 37.7 فیصد مہنگا ہوا ،ایک سال میں درسی کتب 85 فیصد مہنگی ہوئیں ،ایک سال میں گیس 62.8 اور بجلی چارجز 50.6 فیصد بڑھ گئے ،ایک سال میں ادویات 36.6 اور موٹر فیول 30.8 فیصد مہنگا ہوا ۔