سموگ میں مزید اضافہ، تعلیمی اداروں میں ماسک لاز م قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)سموگ میں خطرناک حد تک اضافے کا امکان ، پنجاب ایجوکیشن اتھارٹی نے تعلیم اداروں میں ماسک کی پابندی لازم قرار دےد ی ۔
تفصیلات کے مطابق سکولز سٹاف اور طلباء کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ،ایجوکیشن اتھارٹی نے سموگ سے بچاو کیلئے سکولوں کو ایس اوپیز جاری کردیئے ہیں، سربراہان، اساتذہ و طلباء سمیت درجہ چہارم کے ملازمین ماسک کا استعمال لازمی کریں گے،ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز سکولوں کا وزٹ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :مہنگائی میں مزید اضافہ، ادارہ شماریات کی رپورٹ نے ہلچل مچا دی