اسرائیل حماس تنازعہ: غزہ میں پھنسے غیرملکیوں کا مصر کی رفح کراسنگ سے اںخلاء

Nov 01, 2023 | 17:57:PM

(ویب ڈیسک) غزہ میں پھنسے غیرملکیوں کا مصر کی رفح کراسنگ کے ذریعے انخلاء کا عمل شروع ہوگیا۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد رفح راہداری کو پہلی مرتبہ کھولا گیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ بدھ کو چار سو غیرملکی اور دوہری شہریت کے حامل افراد غزہ سے نکل سکیں گے جن میں 90 بیمار اور زخمی بھی شامل ہیں۔

اب تک امدادی قافلے مصر سے رفح راہدارے کے ذریعے غزہ میں داخل ہوئے ہیں لیکن کسی فرد کو پار کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

اس معاملے سے واقف ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ امریکہ کے تعاون سے مصر، اسرائیل اور حماس کے درمیان قطر کی ثالثی میں معاہدہ پایا تھا جس کے تحت غیرملکی پاسپورٹ رکھنے والوں اور کچھ شدید زخمی افراد کو غزہ سے نکلنے کی اجازت دینے کا کہا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:  امریکی حکمران اشرافیہ مقدس سر زمین پر افراتفری چاہتی ہے،روسی صدر

تاہم یہ نہیں واضح کیا گیا کہ ان افراد کے انخلاء کیلئے رفح راہداری کب تک کھلی رہے گی۔
ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد یا غزہ میں امدادی سامان پہنچانے سے متعلق معاملات سے منسلک نہیں ہے۔ 
حماس کی القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے منگل کو ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ حماس نے ثالث کا کردار ادا کرنے والوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ جلد 200 کے قریب غیرملکی یرغمالیوں کو چھوڑ دے گا۔
 

مزیدخبریں