غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی بے دخلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری) سپریم کورٹ آف پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کی بے دخلی کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔
سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184/3 کی درخواست فرحت اللہ بابر، سینیٹر مشتاق، محسن داوڑ اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں وفاق، صوبوں، نادرا، وزارت خارجہ اور داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: حکومتی احکامات، طورخم اور چمن بارڈر سے ہزاروں افغان باشندوں کی واپسی کا سلسلہ جا ری
درخواست میں استدعا کی گئی کہ نگراں حکومت کا بڑی تعداد میں لوگوں کی بے دخلی کا فیصلہ غیرقانونی قرار دیا جائے، جن کی پیدائش پاکستان میں ہوئی شہریت ان کا حق ہے، جن شہریوں کے پاس قانون دستاویز ہے ان کی بے دخلی غیر قانونی ہے۔