حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات، الیکشن کمیشن نے حتمی اشاعت کی تاریخ دیدی

Nov 01, 2023 | 21:36:PM

(عثمان خان) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات پر سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمیشن میں نئی حلقہ بندیوں پر دائر کیے گئے اعتراضات پر سماعت ہوئی ، اس مقصد کے لیےالیکشن کمیشن کی طرف سے دو بینچ تشکیل دیئے  گئے۔

بنچ ون نےچیف الیکشن کمشنر  سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اعتراضات پر دلائل سنے، دوسرے بینچ نے ممبرسندھ نثاردرانی کی سربراہی میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت کی، درخواست گزاروں نے اپنےاپنے وکلا کے ہمراہ متعلقہ حلقوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیااور دلائل دیئے۔

 پہلے دن الیکشن کمیشن میں  اسلام آباد ، جیکب آباد ، کشمور ، شکارپور  ،کوہاٹ ، خیبر ، کرم ، اٹک ، ننکانہ صاحب ،جہلم ، کورنگی ، سیالکوٹ ، راجن پور ،خضدار کے حلقوں پر اعتراضات  سنے گئے، 2نومبر اور 3نومبر کی سماعت کے لئے بھی اعتراض کنندگان کو نوٹس ارسال کیے گئے ہیں۔

 نئی حلقہ بندیوں پرالیکشن کمیشن کو  مجموعی طور پر 1324اعتراضات موصول ہوئے ہیں، جن میں پنجاب سے 672،سندھ 228،خیبرپختونخوا 293،بلوچستان 124 جبکہ اسلام آباد سے 7 اعتراضات وصول ہوئے ہیں، اعتراضات کی سماعت کے بعد 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی سینما نگری میں قیامت برپا، افسوسناک خبر آگئی

مزیدخبریں