لاہور میں چینی کمپنی کے تعاون سے ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگایا جائے گا، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ سموگ کے خاتمے کیلئے طویل المدتی پالیسی اختیار کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیریں کی ملاقات ہوئی جس میں سموگ کے خاتمے کیلئے باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، پنجاب اور چین کے ماحولیاتی امور کے ماہرین کے فوری رابطوں پر اتفاق بھی کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ سموگ سے نمٹنے کیلئے چین سے تکنیکی معاونت اور جدید آلات کے حصول کیلئے کوشاں ہیں، سموگ کے خاتمے کیلئے طویل المدتی پالیسی اختیار کررہے ہیں، لاہور میں سموگ کا بڑی وجہ انڈیا میں فصلوں کی باقیات کو بڑے پیمانے پر جلانا ہے، دورہ چین کی کامیابی کیلئے چینی قونصل جنرل اور قونصلیٹ کے تعاون کے مشکور ہیں، چین کی طرز پر پنجاب میں بھی ٹورسٹ پولیس قائم کی جارہی ہے، ایگریکلچر ریسرچ،واٹر مینجمنٹ اور دیگرامور میں چین کی مہارت میں فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ریاست پاکستان کمزور طبقوں کی ہرممکن مدد کرے گی، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیریں نے کہا کہ حکومت پنجاب سموگ کے خاتمے کیلئے قابل قدر اقدامات کررہی ہے، پنجاب میں اینٹوں کے بھٹوں میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت دیگر اقدامات قابل ستائش ہیں، لاہور میں ڈپلومیٹک انکلیو قائم کرنے پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری وزیر اعلیٰ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔