"کبھی میں کبھی تم"کی آخری قسط سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی
گھریلو اور معاشی مسائل کے شکار میاں بیوی کے درمیان حیرت انگیز کیمسٹری دکھائی گئی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)فہدمصطفیٰ اورہانیہ عامر کا ڈرامہ " کبھی میں کبھی تم" نہ صرف پاکستان میں بلکہ سرحد پار بھی بہت زیادہ مقبول ہے،اسے اس سال کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ بھی قراردیاجارہاہے،اب اس کی آخری قسط کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
اس مقبول ڈرامے میں ہانیہ عامر نے شرجینا اور فہد مصطفی نے مصطفیٰ کا کردار ادا کیا ہے جنہیں ناظرین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا ہے،دونوں کی کیمسٹری کوبھی بہت زیادہ پسندکیاجارہاہے۔
گھریلو اور معاشی مسائل کے شکار اس میاں بیوی کی جوڑی کے درمیان حیرت انگیز کیمسٹری دکھائی گئی ہے،تاہم اب یہ ڈرامہ اختتام کو پہنچ گیا ہے اور ناظرین یہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں کہ اس محبت کی کہانی کا اختتام کیا ہوگا۔
" کبھی میں کبھی تم" کی آخری قسط 5 نومبر 2024 کو ملک بھر کےسنیما گھروں میں نشر کی جائے گی جس کی ایڈوانس بکنک کا آغازکردیا گیا ہے۔
یہ ڈرامہ پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت،نیپال اوربنگلہ دیش میں بھی دیکھا گیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے ہیں۔
ڈرامے میں فہد مصطفیٰ اورہانیہ عامر کے ساتھ ساتھ عماد عرفانی، نعیمہ بٹ،اریج چوہدری، بشریٰ انصاری، جاوید شیخ اوردیگر نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔