آج کی نسل زیادہ ذہین،ناکام محبت پر"موو آن"کے آپشن پر چلی جاتی ہے،صبا حمید

ہمارے زمانے میں جس کی محبت ناکام ہوتی خیال کیا جاتا کہ اسے مر ہی جانا چاہیے اب ایسا نہیں ہوتا

Nov 01, 2024 | 10:05:AM
آج کی نسل زیادہ ذہین،ناکام محبت پر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینیئر اداکارہ صبا حمید نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں آج کل کے بچے زیادہ ذہین اور ہوشیار ہیں، وہ محبت کے ناکام ہونے پر افسردہ ہونے کے بجائے"موو  آن"کے  آپشن پر چلے جاتے ہیں۔

معروف اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شریک ہوئیں،جہاں مختلف معاملات پر کھل کر اپنے خیالات اکاظہارکیا۔

محبت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ دراصل 16 سے 25 برس کی عمر کے درمیان دو افراد کے ایک دوسرے کو پسند کیے جانے کو محبت کا نام دیا گیا ہے،عمومی طور پر دو لوگ کم عمری میں ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور ان کی پسندیدگی کو محبت کا نام دیا گیا ہے۔

صبا حمید  نے کہاکہ اب رومانوی تعلقات اور محبت میں ایک نئی اصطلاح (move on) آگئی ہے جو میرے خیال سے بہت اچھی ہے،انہوں نے اپنے زمانے میں مذکورہ اصطلاح نہیں سنی تھی اور نہ ہی انہیں ایسی کسی چیز کا علم ہوتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:"سنگھم اگین" اور"بھول بھلیاں 3 "کی سعودی عرب میں نمائش پر پابندی

 سینیئراداکارہ نے بتایا کہ ان کے زمانے میں جس شخص کی محبت ناکام ہوجاتی ،اس کے لیے خیال کیا جاتا تھا کہ اسے مر ہی جانا چاہیے لیکن اب ایسا نہیں ہوتا،اس لیے میرے خیال میں اب"موو آن" یعنی آگے بڑھو یا آگے چلو کی اصطلاح بہت اچھی ہے، آج کل کے لوگ سوچتے ہیں کہ محبت ہوگئی، چلی یا نہیں چلی، قصہ پرانا ہوگیا، بات ختم ہوگئی، اب آگے بڑھو، دوسرے آپشن دیکھو۔

صبا حمید نے کہا کہ آگے بڑھو یا دوسرا آپشن دیکھو کی اصطلاح اچھی ہے، آج کل کے بچے ان کی نسل سے بہتر ہیں، وہ زیادہ سمجھدار اور ذہین ہیں۔