سندھ میں جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
کمیونٹی سرویلنس بڑھانے کیلئے محلے کی سطح پر واچ گروپ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سندھ حکومت نے جعلی نمبر پلیٹ، کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں پر کارروائی کی ہدایت کی گئی۔
چیف سیکریٹری نے محکمہ داخلہ کو اس حوالے سے میڈیا میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی جبکہ کمیونٹی سرویلنس بڑھانے کے لیے محلے کی سطح پر کمیونٹی واچ گروپ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
امن و امان کی بہتری کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرِ نگرانی کمیونٹی واچ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ عوامی تحفظ یقینی بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے متحرک ہوں۔