(24نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 5 سال نااہلی کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں 5 سال کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل شہزاد شوکت عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے، لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی۔
بعد ازاں عدالت عالیہ نے درخواستوں پر کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے گزشتہ سماعت پر دلائل مکمل کر لئے تھے۔